علی گڑھ تھانہ اکرا آباد کے کوڑیا گنج میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے
کے دوران ہوئے جھگڑے نے فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کر لی جس میں 2
لوگوں کی موت جبکہ متعدد لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔ فرقہ وارانہ فساد کی اطلاع
ملنے پرعلی گڑھ ڈی ایم اور ایس ایس پی سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع
پر پہنچ گئی ۔ فی الحال حالات قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔ واقعہ اتوار کی شام کا ہے ۔ دیوالی
کے دن ایک فرقہ کے لوگ کوڑیا گنج کے بازار میں پٹاخے پھوڑ رہے تھے،
اسی دوران میں راستہ سے گزر رہے ان کی دوسرے فرقہ کے بائک سوار تین لوگوں
سے کہا سنی ہوگئی ۔ الزام ہے کہ معاملہ بڑھنے پر بائک سوار لوگوں نے طمنچہ نکال کر فائرنگ کردی
جس میں ایک دوکاندار زخمی ہوگیا جس سے وہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے ۔ مشتعل لوگوں نے بائک سواروں کو گھیر لیا اور ان کی پٹائی کر دی جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔